وفاقی وزیر انسداد منشیات ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی اور ریہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ

0
61

راولپنڈی: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی اور ریہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ۔

دورے کے موقع پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہے۔ ہمیں آنیوالی نسلوں کیلئے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرہ بناناہے۔ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے مزید ادارے قائم کریں گے۔ منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے۔ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں اور منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں