مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز کی فائرنگ، 10 افراد جانبحق و زخمی

0
33

کراچی: ایرانی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہیں۔ جانبحق افراد میں سے ایک کی شناخت صاحب انس ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ گذشتہ روز سے ایرانی فورسز کا تیل کے کاروبار کرنے والے گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کیا جارہا ہے، جو آخری اطلاعات کے مطابق تاحال جاری ہے۔

یاد رہے بارڈر پر غریب روٹی روزی کو منشیات، تیل، پٹرول سمیت اسلحہ گولہ بارود کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ جنہیں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورسز نے متعدد بار وارننگ اور پاکستانی بارڈر سکیورٹی فورسز کو 7 مرتبہ تحریری یادداشت بھجوائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں