لاہور: ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق شہرلاہور میں اینٹی کرپشن لاہور کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بڑی کاروائی۔ قبضہ مافیا سے چار کنال سرکاری زمین واگزار کرالی گئی اور زمین کی مالیت گیارہ کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ واگزار کرائی گئی زمیں محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔