وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی کے حوالے سے دورہ کسی کام نہ آیا

0
68

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کا لاہور میں صفائی کے حوالے سے دورہ کسی کام نہ آیا۔ حکومت پنجاب کا لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بجٹ کرپشن کی نظر ہوگیا۔ عید قربان کا دوسرا روز رائیونڈ  شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کے دعوے محض دعوے نکلے۔ رائیونڈ کے گلی محلوں میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مگر اتھانے والا کوئی نہیں۔ رائیونڈ اور گرد نواح کا علاقہ آلائشوں کے باعث گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر شاہ کالونی مین سڑک پر ہی آلائشیں پڑی ہیں ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ غائب ہے۔ بھوبھتاں، آرائیاں پنڈ،باجایاں سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا عملہ دوسرے روز بھی علاقے سے غائب ہے۔ رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو دھیر، بابلیانہ مانگا روڈ، سندر روڈ پر بھی سڑکوں گلی محلوں میں انتڑیاں، اور آلائشوں کے بیگ پڑے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی احکام کے آفیسران زبانی کلامی اور فوٹو سیشن سے کام چلانے لگے۔ علاقہ مکینوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین منگل اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری دورے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں