بد بخت بیٹے کا ماں پر تشدد کا مقدمہ درج، میاں بیوی فرار

0
313

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا گیا۔

محمد احسن یونس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ملزم بیوی سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم ارسلان گھر کے کاغذات اور نقدی لے کر گھر سے فرار ہوگیا۔

والدہ پر تشدد کرنے والے بد بخت بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور بظاہر معاملہ جائیداد پر قبضے کا معلوم ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں