فیس بک’ ٹک ٹاک پر کوئن بن کر ہنی ٹرپ کے زریعے ٹھرکیوں کا شکار کرنے والی ملكہ گینگز سمیت گرفتار

0
42

راولپنڈی: ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی پریس نے کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے 2 بڑے گینگز کو گرفتار کرلیا ہے۔

گینگز صدر بیرونی اور صادق آباد پولیس نے گرفتار کیے، دونوں گینگز ہنی ٹریپ کے زریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں اور دونوں گینگز کے کل 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گینگز میں پاکستانی نژاد خاتون، پولیس اہلکار اور دیگر ارکان شامل ہیں۔

گینگز سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گینگز سے تفتیش میں مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے، گینگز کے ارکان سوشل میڈیا کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے ان کو لوٹتے تھے۔

صدر بیرونی پولیس نے پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا، گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی ہے۔ گینگ میں سرغنہ مرینہ خان کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں۔ مرینہ خان گینگ سے 02 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کرکے ملاقات کے لیے بلاتی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے، مرینہ خان گینگ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

صادق آباد پولیس نے10رکنی آفتاب عرف تابی گینگ گرفتار کیا جبکہ آفتاب عرف تابی گینگ سے 5 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ آفتاب عرف تابی گینگ کا سرغنہ ہے جس نے خواتین، دیگر ساتھیوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر گینگ بنا رکھا تھا،

گرفتار ملزمان میں آفتاب، حمزہ، شان، ہاجرہ، عظمیٰ، مبشر، رضاعباس، فضل عباس، نعمان اور افضال شام ہیں۔

ہاجرہ مخصوص سوشل میڈیا ایپ کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کرتی تھی اور شہری کو ملنے کے بہانے بلایا جاتا تھا اور ان کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر بنا کر بلیک میل کیا جاتا تھا۔

گینگ جڑواں شہروں کے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے زریعے بلیک میل کر کے لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ گینگ میں شامل پولیس اہلکار گینگ کے دیگر ممبران کی پشت پناہی کرتے اور شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ان کا ساتھ دیتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں