سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر تاحال براجمان

0
109

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کو دس روز گزر گئے لیکن سابق حکمران جماعت کے ایک درجن کے قریب ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر تاحال براجمان ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے ساتھ ہی ان کی چیئرمین شپ بھی ختم ہوگئی مگر سہولیات تاحال ان چیئرمینز کے استعمال میں ہیں جو کہ غیرقانونی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو 4 ملازمین اور گاڑی فراہم کی جاتی ہے، قومی اسمبلی کی ملکیت گاڑیاں تاحال پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمینوں کے استعمال میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں