صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات

0
94

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے  وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد میں نظام صدیقی صدر، فہیم صدیقی جنرل سیکرٹری، اعجاز شیخ سینئر نائب صدر اور کے یو جے کے سابق جنرل سیکرٹری احمد خان ملک شامل تھے۔ صوبائی وزیر کی معاونت کے لیے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو ، ڈائریکٹر ایڈمن عظیم شاہ اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عزیز ہکڑو بھی موجود تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کو جرنلسٹس پروٹیکشن بل، صحافیوں کو درپیش مشکلات پر اپنی سفارشات پیش کی۔

سید ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ وفد کی سفارشات اور تجاویز جرنلسٹس پروٹیکشن بل میں شامل کی جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی ویلفیئر اور تحفظ کے لیے قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صحافیوں کے لیے صحت اور فلاح کے لیے یونیورسل پروگرام لایا جا رہا ہے۔ صحافتی تنظیمیں اپنے اراکین کو محکمہ محنت کے تحت رجسٹریشن کروائیں۔ ہمیں سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل اسیمبلی جلد پیش کرنا ہے۔ میری خواہش ہے کہ سندھ اسمبلی کے موجودہ جاری اجلاس میں بل پیش کیا جائے۔  پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کو دی جانے والی گرانٹس کا آڈٹ کروایا جائے گا۔

فہیم صدیقی جنرل سیکرٹری کے یو جے نے کہا کہ سندھ حکومت کا جرنلسٹس پروٹیکشن بل بہت بہتر ہے جبکہ احمد خان ملک ایکریڈیٹیشن کمیٹی میں تمام صحافتی تنظیموں کو نمائندگی دی گئی ہے، جو کہ بہتر قدم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں