وزیر خارجہ مشہد پہنچ گئے، امام حضرت امام رضا (ع) کے روضہ پر حاضری دی

0
57

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران کے تیسرے روز  مشہدِ مقدس پہنچ گئے۔ مشہد پہنچنے پر ان کا استقبال ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نبی ہور نے کیا گیا۔

اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیرخارجہ مشہد میں روضہ حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی۔  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے تین روزہ دورے کے آخری مرحلے میں مشہد میں امام رضا (ع) کے روضہ مقدس پر حاضری دی۔

وزیر خارجہ نے روضہ ء امام رضا (ع) کے حرم میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

وزیر خارجہ، مشہد میں آستان قدس رضوی کے متولی کیساتھ  ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کریں گے اور وہاں تعینات افسران و عملے کیساتھ ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں