کراچی: صدر لکی اسٹار کے قریب فائرنگ کرنے والے ملزمان کی واضح تصویر حاصل کرلی گئی۔ ملزمان نے صبح موٹر سائیکل سوار ڈسمس پولیس اہلکار چاند خان نیازی اور اس کے ساتھی عبدالرحمان کو فائرنگ کرکہ قتل کیا تھا۔ مقتول چاند خان نیازی ارشد پپو قتل کیس کا اہم ملزم تھا۔