گورنر بلوچستان کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب

0
167

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کیا۔

گورنر بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امید ہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے حقوق واختیارات کا بہتر انداز میں دفاع کریں گے۔  یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جمہوریت آزادی صحافت کے بغیر نہیں چل سکتی۔ صحافت کی دنیا میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت اور پریس تعلقات کو جو پہلے  سے خوشگوار ہیں اب مزید ان کو مستحکم اور موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیزرفتار ترقی اور خاص طور سے میڈیا پر اس کے اثرات نے اس صحافتی صنعت میں مقابلہ کے رحجان بڑھ گیا ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔ بہت جلد ہم پیپرلیس فیوچر میں داخل ہونے والے ہیں جسمیں ہم کاغذ وقلم  کے کلچر سے نجات حاصل کریں گے لہٰذا سب کو ڈیجیٹل صحافت سے رشتہ جوڑا پڑے گا۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ صحافی حضرات کی اکثریت کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی صحافی شہید بھی ہوچکے ہیں۔ میڈیا پرسنز کا پل پل بدلتی دنیا کے تازہ ترین حالات واقعات سے باخبر رکھنے، عوام میں حقوق وفرائض کا احساس پیدا کرنے، حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تمام صحافی حضرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں