جیو نیوز پر حملے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ تحت درج کرلیا

0
67

کراچی: میٹھادر پولیس نے جیو نیوز پر حملے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ تحت درج کرلیا۔ مقدمہ میں مشتاق سرکی گروپ کے 13 ملزمان کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں مشتاق سرکی سمیت ڈیڑھ سے دو سو افراد کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

مقدمہ جیو جنگ کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ مشتاق سرکی کی سربراہی میں حملہ کیا گیا۔ زبردستی داخل ہونے والے ملزمان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان نے سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے جیو بند کرانے اور مالکان اور ملازمین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان زبردستی سیڑھیوں سے بالائی منزل جانے کی کوشش کرتے اور لڑتے رہے۔ پولیس کو اطلاع کی گئی اور پولیس پہنچی تو پولیس سے بھی مڈبھیڑ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے موقع سے مشتاق سرکی گروپ کے 13 ملزمان گرفتار کیے جب کہ باقی فرار ہوگئے۔ مقدمہ نمبر70/21 میں دہشتگردی کی دفعہ 7ATA کے ساتھ قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت نقصان کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں