کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ملیر میں شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔
مرتضی وہاب نے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت کا ایک اور وعدہ وفا ہوگیا اور دو ہزار تیرا میں سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ بنا جس نے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بنائی ہے۔چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے کام شروع کیا اور ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا دفتر بنایا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے بچوں کے تحفظ کے لئے ٹول فری نمبر جاری کیا۔ 1121چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا ٹول فری نمبر ہے۔ کسی بچے کے ساتھ زیادتی ہو یا کوشش ہو تو فوری اس نمبر پر رابطہ کریں۔ ماروا بچی کے ساتھ کراچی میں ایک بدقسمت واقعہ ہوا۔ بچی کے لواحقین نے نہ پولیس اور نہ اتھارٹی کو آگاہ کیا بارہ گھنٹے بعد پولیس کو آگاہ کیا گیا۔
پولیس نے گمشدگی کی اطلاع کے بعد تحقیقات شروع کی اور اگر بروقت آگاہ کردیا جاتا تو پولیس جلد اپنا کام شروع کرتی۔ میڈیا اور عوام حکومت کا اس سلسلے میں ساتھ دیں۔