کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) تھانہ کلری سمیت تھانہ ڈاکس کی حدود میں کھلے عام پیٹرول اور ڈیزل کی چوری جاری، نعیم نیازی نامی شخص کھلے عام پیٹرول اور ڈیزل کی چوری میں ملوث، ایس ایچ او کلری اور ڈاکس خاموش ہیں۔
ڈسٹرکٹ سٹی میں تھانہ کلری اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں تھانہ ڈاکس کی حدود میں جرائم پیشہ نعیم نیازی نامی شخص کھلے عام پیٹرول اور ڈیزل کی چوری میں ملوث ہے، شہر کی مصروف ترین شاہراہ ماڑی پور سڑک پر اداروں کی نظروں کے سامنے پیٹرول اور ڈیزل کی چوری جاری ہے، نعیم نیازی نامی شخص گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل چوری کرنے میں مصروف ہے جبکہ چوری شدہ پیٹرول اور ڈیزل کو تھانہ ڈاکس کی حدود میں قائم ڈمپنگ پوائنٹ میں ڈمپ کردیا جاتا ہے، جو سڑک سے متصل ہے، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ گاڑیاں کمپنیوں کا مال پہنچانے میں مصروف ہوتی ہیں اور ساتھ ہی راستے میں قائم نعیم نیازی کے ڈمپنگ پوائنٹ پر کچھ مال چوری کرکے نعیم نیازی کو فروخت کر دیتے ہیں، یہ چوری کا مال نعیم نیازی نامی شخص جو کہ مچھر کالونی کا ہی رہائشی ہے، چوری شدہ پیٹرول و ڈیزل خرید کر اپنے ڈمپنگ پوائنٹ میں اسٹور کردیتا ہے، جسے بعد میں نعیم نیازی یہ مال مختلف پارٹیوں کو فروخت کردیتا ہے۔
تھانہ کلری پولیس اور ایس ایچ او سلیم مروت نہ کوئی کاروائی کرتا ہے اور نہ ہی تھانہ ڈاکس پولیس اور ایس ایچ او نند لال کاروائی کرتے نظر آتا ہے۔ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نعیم نیازی نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ میں چوری شدہ پیٹرول اور ڈیزل کا حصہ تھانہ کلری ایس ایچ او اور تھانہ ڈاکس ایس ایچ او کو پہنچا دیتا ہوں اس لیے میں بلا خوف یہ کام کر رہا ہوں۔