کراچی: گلشن حدید اور متصل آبادیوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی روایت تاحال زندہ ہے اور اب ڈرائیونگ لائنس کی نئی برانچ یوسی چوھڑ میں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی آئی جی منیر شیخ سمیت دیگر حکام نے یوسی کا جائزہ لیا۔
ایک طرف گلشن حدید اور متصل آبادیوں میں نہ کوئی حکومتی کالج، نہ ہی کوئی یونی ورسٹی کمیپس، نہ کوئی گورنمنٹ اسپتال ہے اور دوسری طرف پی پی پی رہمنائوں ایم این اے جام عبدالکریم اور ایم پی اے ساجد جوکھیو نے ڈرائیونگ لائنس کی نئی برانچ یوسی چوھڑ میں بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نئی لائنس برانچ نیشنل ہائی وے پر بنائی جائے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ پی پی پی نے ماضی میں بھی اسپتال کا وعدہ کیا لیکن گڈاپ میں بنادیا۔