چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ انسپیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ

0
99

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان انسپیکشن کے لیے اچانک ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پہنچ گئے۔ جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جناب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس و دیگر ججز صاحبان کی ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتیں کی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے تمام ججز کو زیرالتوا فوجداری مقدمات کی فائلوں سمیت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ طلب کر لیا۔ جیل وارڈ میں 5 عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کو بلاجواز رکھنے پر جیل عملے کی سخت سرزنش کی اور قیدیوں کو فورا سینٹرل جیل مچھ منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا قیدیوں کی ملاقات کے لئے مختص میٹنگ ہال غیر فعال ہونے پر اظہار برہمی کیا اور میٹنگ ہال کئی برس سے فعال نہ ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و ہمراہ ججز نے قیدیوں کی بیرک میں ان کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں