آئندہ چند روز میں مذید بارشیں جاری رہنے کا امکان

0
27

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 26 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر شدید موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ جبکہ 22 سے 24 جولائی کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں اور جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں