کراچی: سعودی عرب کے وزیربرائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے امید ظاہر کی ہے کہ جدہ میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور وسط ایشیائی ممالک کے سربراہ اجلاس سے دونوں خطوں کے درمیان اقتصادی توسیع، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
جی سی سی کے رکن چھے ممالک اور ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان اور قزاقستان کے قائدین نے جدہ میں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔