کراچی: ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی کے مطابق
سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور بھینسے پر فاٸرنگ کے واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کا معاملے پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار کرلیا۔
کراچی یونیوسٹی ہاٶسنگ سوساٸٹی میں قربانی کے جانور پر انتہاٸی ظلم اور بربریت کا واقع پر پولیس نے ایکشن لیا اور ملزمان کو بے زبان جانور بھینسے پر بے دردی سے فاٸرنگ کرتے ہوٸے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان موباٸل سے واقعہ کی ویڈیو بناتے رہے اور جانور پر فاٸرنگ کرتے رہے۔
سچل پولیس نے ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران، زبی، عطاالرحمان، نور علی، وسیم احمد، معین الرحمان، سلمان اور عرفان شامل ہیں۔
وڈیو میں ملوث دیگر چار مزید نوجوانوں کی شناخت ارسلان، روشن، زاہد اور وقار سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے فاٸرنگ میں استعمال اسلحہ رپیٹر بمع کارتوس برآمد کرلئے۔
ملزمان کے خلاف اینیمل کرولٹی ایکٹ پاکستان پینل کوڈ کے تحت حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جاٸے گی اور مزید تفتش جاری ہے۔