اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں خاتون کے قتل کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئیر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اب تک کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس پی سٹی زون ،اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور انوسٹی گیشن آفیسر کوہسار شامل ہیں۔ قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی تفتیشی ٹیم کو حقائق پر مبنی اور قانون کے مطابق سختی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔