پشاور: اے این پی زاہد خان نے دہری شہریت کے حامل ارکان کے نام ای سی میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ وزیراعظم ملک کی بربادی کا سبب بن رہا ہے اور دنیا سے دہری شہریت کے حامل ارکان کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم خود معید یوسف کو ایک حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر لیکر گیا اور کیا یہ کل قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں بنے گا؟
ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر کیس کریں کہ یہ کس کے کہنے پر آئے ہیں اور قومی سلامتی سے متعلق کوئی معلومات باہر چلی جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا۔ سلیکٹرز سے پوچھتے ہیں کہ کیا اس شخص سے ملک کا بیڑا غرق کروانا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ذمہ دار عمران خان بھی ہے اور عمران خان کرپٹ نہیں تو زلفی بخاری کے اثاثے باہر سے کیسے آئے ہیں۔ٓ زلفی بخاری کا اس ملک میں کیا کام ہے؟۔
موجودہ صورتحال ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک نتائج آئیں گے اور وزیراعظم کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔ اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپوزیشن نے کردار ادا نہ کیا تو وہ بھی اتنی ہی مجرم ہوگی جتنی یہ حکومت ہے۔