کراچی: پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور اسلام اباد میں بجلی کی فی یونٹ رقم کی اپریل کی بلنگ میں انتہائی تشویشناک فرق سامنے آیا ہے۔
کراچی کے متوسط طبقے کے شہری جو بیشتر تین کمروں میں رہائش پذیر ہیں اور تمام احتیاط کے بعد ان کو 400 یونٹ کا بل آتا ہے (جو کہ اوسطا نارمل ہے) وہ ذہنی طور پر تیار رہیں کہ ان کو اپریل کے بجلی کا بل کم از کم 12 ہزار ادا کرنا ہوگا۔
تقابلے کے مطابق اسلام اباد کا بجلی صارف جس نے اپریل میں 132 یونٹ استعمال کیے اس کا بل 1,517 آیا ہے اور اسلام اباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن اس کو 11 روپے 49 پیسے فی یونٹ چارج کر رہا ہے۔ اسی مملکت خداداد کے شہر کراچی میں صارف کا اپریل کا بل جس نے 118 یونٹ استعمال کیے اس کا بل 6,323 روپے ہے۔ کے الیکٹرک اپنے صارف سے 53 روپے 58 پیسے چارج کر رہا ہے۔