کرنل کی بیوی نے سوشل میڈیا ہلادیا، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹویٹر پر ٹاپ 5 ٹرینڈ پر شمار

0
220

 تبصرہ: مدثر غفور

گزشتہ 10 سالوں میں ٹویٹرپرایسے گنتی کے لگاتارایک ہی ساتھ پانچ ٹرینڈ نہیں دیکھے اور نہ ہی ایسا سوشل میڈیا کہرام مچتا دیکھا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم/ ونگ اور سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے حیران ہیں۔

لاہور: گزشتہ روز ہزارہ موٹر وے سے گزرتے ہوئےایک خاتون کی سوشل میڈیا کی دنیا میں ‘میں کرنل کی بیوی ہوں’ کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد فیس بک پر اور ٹویٹر پر مختلف ٹاپ 5 ٹرینڈ پر آگیا۔ جس پر عام پاکستانیوں میں دلچسپ تبصرے کیے تو کسی نے دل کی بھڑاس نکالی۔ اسی طرح ٹویٹر صارفین نے اور فیس بک پر مختلف میمز کے ساتھ کرنل کی بیوی کو مختلف میمیز کے ساتھ جوڑ کر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

#ColonelKiBiwi

#کرنل_کی_بیوی_ہوں

#کرنل_کی_بیویی

#کرنل_کی_بیوی_کو_پڑھانا_ہے

#کرنل_کا_ٹی_وی

ان دلچسپ تبصروں، تنقید اور مشوروں میں عام عوام کے ساتھ، گھریلوں خواتین، صحافی، مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں کے ساتھ نوجوانوں نے بڑوں کا خوب مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کوئی سویلین بالادستی کا مشورہ دے رہا ہے تو کسی نے ماضی کی مختلف وڈیو نکال کر اپنی بھڑاس نکالی۔ کسی نے ارطغرل کو میمز کے زریعے جوڑ دیا تو کسی نے ہم ٹی وی چلنے والے ڈرامے کوکل کی وڈیو سے جوڑ کر اصلی زندگی کا چہرہ دکھایا۔

ان دلچسپ تبصروں میں کوئی کرنل کی بیوی کو پڑھانے کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی اسی مختاریا کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے رہا ہے کہ باہر کرنل کی بیوی گھوم رہی ہے۔ اسی طرح سنجیدہ لوگ فوجی شہیدوں کی بیوائوں کے ساتھ آرمی چیف کے سر پر ہاتھ رکھ کرعقیدت کے بارے میں بات کررہے ہیں کہ یہ شہیدوں کی بیوہ اصل فوجی شہیدوں کی بیویاں ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے آرمی چیف کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میرا خیال ہے کہ اب فوج میں حربی تربیت کے ساتھ بڑے عہدوں پر جانے والوں کے اہل خانہ کی اخلاقی تربیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں وہ صوبیدار اور پولیس کے جوانوں سے عزت سے بات کرسکیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں جس سے ادارے کا مورال کم ہو’۔

کسی نے پولیس اہل کاروں کی ہمت پر داد دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔

اسی طرح ایک شخص نے ایک نجی نیوز چینل کی بریکنگ نیوز کو ماضی میں خاوند کا نام نہ لینے والی بیوی سے تشبیح دے کر ‘نکے دے ابا’، ‘ان’، ‘آپ’، ‘منے کے ابا’ اور ‘آجی سنتے ہیں’ سے تشبیح دے ڈالی۔ کوئی کرنل کی بیوی کو پڑھانے کا مشورہ دے رہا ہے۔

فیس بک پر ایک ن لیگی پارٹی ورکر نے کرنل کی بیوی کی فوٹو لگا کر ساتھ ماضی میں سویلین سیاست دان کلثوم نواز کی گاڑی کو پولیس اہل کاروں طرف سے کرین کے زریعے اُٹھانے کی فوٹو لگا کر فرق یاد دلایا۔

اب تک مختلف میمز میں کوئی کرنل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سب سے مشکل چوکی پر ڈیوٹی سرانجام دینے کی داد دے رہا ہے تو کوئی کرنل کی بیوی کو کرنیل سے جوڑ کر تنز کررہے ہیں۔

کرنل کی بیوی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر گردش کرنے لگی ہیں اور گزشتہ رات سے اب تک لاکھوں ٹویٹ اور فیس بک پر ہزاروں میمز وائرل ہوگئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں