جامعہ این ای ڈی کے مٹھی کیمپس کے قیام کے لئے 300 ایکڑ زمین کی منظوری۔
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی صدارت میں لینڈ ریزرویشن کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن اعجاز حسین بلوچ، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور سیکریٹری یونیورسٹی و بورڈ محمد ریاض الدین، سمیت متعلقہ افسران نے شریک کی جب کے کمشنر میرپور خاص،کمشنر سکھر، کمشنر حیدرآباد اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمین کے عوامی مقاصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں کے لئے مختص کی گئی۔ اجلاس میں جامعہ این ای ڈی کے مٹھی میں کیمپس کے قیام کے لئے 300 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔اجلاس میں مٹھی میں پبلک ڈیزرٹ سفاری پارک بنانے کے لئے 10 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ اجلاس میں سکھر میں لینڈ فل سائیٹ بنانے کے لئے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی، سندھ مدرستہ الاسلام کے لئے کراچی کے ضلعی ویسٹ میں کیمپس قائم کرنے کے لئے 10 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ لینڈ ریزرویشن کمیٹی کے اجلاس میں جامشورو پولیس لائین کے لئے 90 ایکڑ زمین مختص کی گئی اور جامشورو میں پولیس تھانا کے لئے بھی 4 ایکڑ زمین کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج ڈھرکی کے لئے 4 ایکڑ زمین مختص کی گئی اور بلڑی شاہ کریم میں گورنمینٹ کمپری ہینسو اسکول بنانے کے لئے 2 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سرکاری زمین کے کورٹ مقدمات کی بھرپور پیروی کی جائے انہونے تمام کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے سرکاری زمینوں کے رکارڈ میں جعلسازی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔