اسٹیل ٹائون پولیس غائب’ گلشنِ حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

0
59

کراچی: تھانہ اسٹیل ٹائون کے اہلکاروں نے رہائشیوں سمیت کاروباری تاجروں کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، پیدا گیری میں مصروف تھانہ پولیس غائب ہونے سے ڈکیتوں نے گلشن حدید میں راج قائم کرلیا۔ گلشن حدید فیز 2 باب رحمت مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں، مقتول کی شناخت خان عالم کے نام سے ہوئی اور مقتول شوروم کا مالک تھا جو نجی بینک سے 8 لاکھ روپے نکال کر جا رہا تھا۔ گھر کے سامنے ہی ڈکیتوں نے ڈکیتی کی کوشش کی جس پر مقتول نے مزاحمت کی اور پیسے نہ دینے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈکیتوں نے نوجوان عالم کو گولی مار کر قتل کر دیا اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے خان عالم کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اسٹیل ٹائون موڑ پر دھرنا دیا گیا اور ملیر پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر نیشنل ہائی وے کو آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں