جنوبی وزیرستان، سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست نے روڈ کی تعمیر میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگادیا

0
55

جنوبی وزیرستان (شہزادین) سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے دوست سینیٹر محمد ماما نے عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد جنوبی وزیرستان کو ملنے والے فنڈز کو دیمک کی طرح چھاٹنے لگا، 3 کروڑ سے زائد فی کلو میٹر کی حساب سے منظور ہونے والے کڑمہ ٹو کانیگروم روڈ میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے کاروانے منزہ کے مقام پر مکمل ہونے سے پہلے ہی روڈ زمین بوس ہوگیا۔

روڈ کے ترقیاتی کام کے دوران ناقص میٹریل استعمال کی نشاندہی کرنے والے کو بھی سینیٹر دوست محمد ماما نے مختلف طریقوں ڈرا دھمکا کر چُپ کروا دیا۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، بریگیڈئیر عثمان منزہ، آئی جی ایف سی ساوتھ، ڈپٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان، کمشنر ڈیرہ ڈویژن و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کڑمہ ٹو کانیگرم شاہراہ میں کرپش کرنے والوں کے خلاف انکوائری کرکے کرپشن کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں