کراچی: خودکُشی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر عزیز سوڈھر کوسندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں تعینات کرکے سب کو راضی کرلیا۔ نہ کسی کے خلاف ایف آئی آر کٹی نہ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا۔ دو افسران کو معطل اور باقیوں کے صرف کمرے تبدیل کردیئے گئے۔
محکمہ صحت میں پوسٹنگ لینی ہے تو پیسے دو، ورنہ خودکُشی کی کوشش کرنی ہوگی اور فہیم چاچڑ جس کا نام ڈاکٹر عزیز سوڈھر نے اپنے خط میں لکھا تھا اسے بھی بچا لیا گیا۔