کراچی: مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان ہوا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس ہدایات کے مطابق منگل 23 مارچ سے زمزم سپلائی کرنے والا ادارہ کھل جائے گا۔ پہلے مرحلے میں محدود ڈیوٹی اوقات متعین کیے ہیں جو دو پہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک رہیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔ کمیٹی کی سفارش پر ایک شخص کو 4 بوتلیں لینے کی اجازت ہے، ایک بوتل کی قیمت 5.50 ریال ہے۔ خاندان کے افراد کی تعداد کے حساب سے زمزم کا 15 روزہ کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔ ادارے میں بیک وقت 60 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔