کراچی: سپر ہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے پاس نادرن بائی پاس کٹ پر رانگ وے آنے سے حادثات روز کا معمول بن گئے۔ موٹر وے کی جانب سے سبزی منڈی سپر ہائی وے پر ایک کلومیٹر فاصلے پر کٹ بند کرنے سے لوگ اب تین کلومیٹر رانگ وے آنے لگے ہیں۔ لوڈنگ گاڑیاں روز جمالی پل سے آنے سے بارہ کلومیٹر کا فرق پڑ گیا ہے جس سے حادثات روز کا معمول بن گئے۔
ذرائع کے مطابق رات کو پولیس رانگ وے آنے والوں سے فی لوڈ گاڑی سو روپے تک لینے لگی اور ماوا گٹکا کھانے والے اندرون سندھ کے ڈرائیور خاص ہدف بننے لگے ہیں۔
تاجروں نے اعلی حکام سے روڈ کٹ کھول کے موٹر وے پولیس کی مستقل کٹ پر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ نادرن کٹ پر رات کو روزانہ اندھیرے میں اسنیچنگ کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں۔