بھارت مکمل طور پر تعصب پسند ہندوئوں کا ملک بن چکا ہے، چوہدری محمد سرور

0
129

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت میں مندر سے پانی پینے والے مسلمان بچے پر تشدد کی ویڈ یو شیئر کر دی۔ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندوئوں کا ملک بن چکا ہے۔ مودی آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہا ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز بھی انتہا پسندوں دہشت گردوں کی حمایتی ہیں۔

چوہدری سرور نے لکھا کہ مسلمان ہونا بھارت میں آج جرم بن چکا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پر عالمی ادارے خاموشی ختم کریں۔ اقلیتوں کیلئے بھارت دنیا کا خطر ناک تر ین ملک بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں