جنگ جیو کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

0
39

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جیو کے دفتر پر جو کچھ بھی کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ جو بھی ملوث ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ احتجاج پر امن طریقے سے سب کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو ناگوار بات گزری ہے یا دل آزاری ہوئی ہے تو پر امن احتجاج کر سکتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ جو بھی نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اس کا ازالہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے ایف آئی آر بھی ہوگی اور ایکشن بھی ہوگا۔ جیسے جیو کی انتظامیہ کہے گی ایکشن ہوگا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھی قوم تاریخی قوم ہے۔ سندھی قوم یا سندھ کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔ اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے تو نکال دے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے انفرادی فعل کا پورے ادارے کو ذمہ دار نہیں قرار دیا جاسکتا۔ جیو نے اسی وقت ہی معذرت کرلی تھی۔ احتجاج کرنے والوں سے گزارش ہے کہ احتجاج ختم کردیں۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو لوگ شر پسند ہیں ان کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں