ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

0
200

کراچی: کمشنر کراچی نوید شیخ نے ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عاید کر دی ہے اور اس سلسلہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عید الالضحی کے موقع پر ساحل سمند رپر متوقع طور پر بڑی تعداد میں شہریوں کی تفریح اور نہانے کے لئے آمد اور مون سون بارشوں کے دوران سمند ر میں طغیانی کے پیش نظر دو ماہ کے لئے عاید کی گئی ہے۔ پابندی 15 ستمبر 2021 تک عاید رہے گی۔

 کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا ہے کہ ساحل سمند ر پر نہانے اور تفریخ پر پابندی کا مقصد سمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا اور ان کی زندگیوں کے محفوظ بنانا ہے۔ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں۔

نوٹی فیشکن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں