بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، سماعت 23 جون تک ملتوی

0
151

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں اور قانون سازی کیس میں ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بیرسٹر فروغ اے نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر فروغ اے نسیم میں کہا کہ سندھ حکومت اس کیس میں جواب جمع کرا چکی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ملتوی کرانے پر رضا مند ہیں، سلیکٹ کمیٹی کے مینٹس بھی جمع کرائے جا چکے۔

فروغ اے نسیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کا حکم دے چکی ہے اور حالیہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے بالکل خلاف ہے۔ جس پر جسٹس محمد جنید غفار نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو سن لیتے ہیں اور الیکشن کمیشن کو تو نوٹس ہی نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم کردار ہے اور الیکشن سے متعلق طریقہ کار تو بہت آگے جا چکا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کو 23 جون کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

فروغ اے نسیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے قانون کو بھی دیکھ لیا جائے اور حلقہ بندیوں کی کمیٹی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ فیصلہ آپ لوگوں نے تاخیر سے کیوں کیا؟ عدالت
اتنی تاخیر سے مینٹس کیوں آئے؟ الیکشن طریقہ کار تو اپریل سے چل رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں