کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021 اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔
گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا ہے کہ بل میں سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کی نگرانی سے متعلق وضاحت نہیں ہے، اس بل میں تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کی شق کو شامل کیا جائے۔ گورنر نے اعتراض لگایا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی سے ایک بار پھر صحافیوں کے تحفظ کے بل کو منظور کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔