فیلڈ مارشل کیا ہوتا ہے؟

0
65

تحریر: سجاد عباسی

فیلڈ مارشل ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔

یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔

آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔

فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینیئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں