شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، کے یو جے کا اظہار اطمینان

0
31

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے شہید صحافی عزیز میمن کے مفرور قاتل کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ شہید عزیز میمن کے اہلخانہ سمیت ملک بھر کی صحافی برادری کو عدالت سے انصاف ملے گا اور شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید عزیز میمن کے مفرور قاتل مشتاق سہتو کو شہید بینظیر آباد پولیس نے صحرائی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا، مشتاق سہتو ڈھائی سال سے مفرور تھا۔

کے یو جے نے اس کی گرفتاری کو سندھ حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہید عزیز میمن کے کیس میں مضبوط استغاثہ کے ذریعے قاتل کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سندھی نیوز چینل ‘کے ٹی این’ اور اخبار ‘کاوش’ سے وابستہ سینئر صحافی شہید صحافی عزیز میمن کی لاش 16 فروری 2020 کو نوشہروفیروز کے نواحی شہر محراب پور کی ایک نہر سے ملی تھی۔ اس واقعے پر غلام نبی میمن کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے لاش سے ملنے والے ڈی این اے کی بنیاد پر قتل میں ملوث نذیر سہتو نامی شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کا قتل کا مرکزی ملزم مشتاق سہتو ہے، جس نے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا، مشتاق سہتو واقعے کے بعد سے مفرور تھا تاہم آج اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں