پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے، شمشاد قریشی

0
217

کراچی: پیپلز ورکرز یونین پاکستان اسٹیل ملز کے چئیرمین شمشاد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف اور اسٹیل ملز کوبحال کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔ شمشاد قریشی نے اپنی رہائشگاہ پراسٹیل ملز پیپلز ورکرز یونین کے نوجوان ورکروں سے موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ہر فورم پر اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے جدوجہد کی جائیگی اور ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ ایک سال سے ہم اسٹیل ملز بحالی کا انتظار کررہے تھے اور جائزہ لے رہے تھے۔ اب بہت جلد ملازمین کو موجودہ صورتِحال سے ویڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں