ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری

0
43

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 898 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید46 ہلاکتیں ، مجموعی اموات 985 ہوگئیں اور سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 17 ہزار947 ہوگئی۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں کورونا کیسز16 ہزار 685 ہوگئی ہے اور خیبر پختونخواہ میں 6554، بلوچستان میں 2885 کیسز رپورٹَ۔ اسلام آباد میں1138، گلگت میں556 اور آزاد کشمیر میں 133 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 13 ہزار101 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں