اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 14ججز کام کر رہے ہیں اور پینڈنگ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار، جسٹس قاضی امین اور جسٹس مقبول باقر کے ریٹائرمنٹ کے بعد 3 ججز کی تعیناتی ہونی ہے اور ابھی تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ چیف جسٹس کو چاہئے فوری اجلاس بلا کر سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز کو تعینات کرے۔