کراچی: پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بھتیجے، سابق وزیر نواز شریف کے بیٹے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بھائی حسن نواز شریف پر برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر ثابت ہوگئے۔
برطانوی حکومت نے حسن نواز شریف کو ٹیکس ڈیفالٹر ٹیکس قرار دیتے ہوئے 52 لاکھ پونڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔
زرائع کے مطابق حسن نواز شریف جھوٹ بولتے ہوئے خود کو دیوالیہ قرار دلوایا تھا اس کے باوجود یہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
حسن نواز کے قریبی ذرائع کے مطابق حسن نواز نے 2۔9 ملین پونڈ ٹیکس ادا نہیں کیا یہ پرانی کہانی ہے۔ حسن نواز خود کو کورٹ میں دیوالیہ ڈیکلر کرچکے ہیں۔