افغان شہریوں کی نقل و حرکت سے متعلق حکومتی پالیسی تیار

0
69

اسلام آباد: افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط، پالیسی تیار، تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا، ویزہ یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا۔ افغان باشندوں کو صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے انٹری کرانا لازم ہوگا۔

حکومت نے افغان شہریوں کی نقل و حرکت سے متعلق پالیسی تیار کرلی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کردی گئی ہے، افغان باشندوں کو صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے انٹری کرانا لازم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو  پہلے آگاہ کرنا ہوگا، ساتھ ہی نئے شہر جانے کا مقصد اورپتے سے بھی تھانے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا، بارڈر پر انٹری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا، ویزا یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں