کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہاؤس آمد۔
بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو زرداری سے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔ ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔