صحافی اجے لالوانی کے قاتل 3 دن گزرنے کے باوجود آزاد

0
62

سکھر: صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کو تین دن گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتارنہ کر سکی۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر صحافیوں کا سکھر  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ سندھ کے دوسرے شہروں کی طرح سکھر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر جلال بھیو، نصراللہ وسی، جاوید جتوئی، آصف ظہیر لودھی، سحرش کھوکھر، خالد بانبھن، امداد بوزدار، عبدالغفور شیخ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے صحافی اجی لالوانی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود پولیس نا تو قاتلوں کو گرفتارکرسکی ہے اور نہ ہی قاتلوں کا کوئی سراغ لگا سکی ہے۔ صالح پٹ شھر کے بیچوں بیچ صحافی کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا کہ اجے لالوانی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزادی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں