صدر مملکت کا دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر ویڈیو پیغام

0
141

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر ویڈیو پیغام۔ صدر مملکت نے وڈیو پیغام میں کہا کہ ہر سال 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

حضور ﷺ کی تقریباً 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں اور دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے۔ حضورﷺ ہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے اور فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ مسواک کی بھی تلقین کرتا۔

پیغام میں کہا کہ دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ بچے، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت اپنائیں۔ میری کاوشوں سے 20 مارچ  کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستانی قیادت کی وجہ سے دانتوں کی صحت کا عالمی دن مقرر ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں