راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور خاص طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون بڑھانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان برادر ملک بحرین کے ساتھ مضبوط سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ فریقین کاباہمی تعاون بڑھانے اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔