اسلام آباد: فلسطین میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف اسلام آباد میں بھی مسلم طلبہ محاذ کے تحت شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء نے سرائیل کیخلاف جنگ بندی اور مسلم امہ و دنیا سے امداد کے لیئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے، فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف عالمی برادری مجرمانہ غفلت سے بیدار ہو کر اپنا فعال کردار ادا کرے۔ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی آپارہ سے شروع ہو کر اقوام متحدہ کے آفس پہ اختتام پذیر ہوئی۔