ایس ایچ او عزیزآباد نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا’

0
5

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ایس ایچ او عزیزآباد نے آجی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ذرائع کے مطابق کاروائی کرنے کے بجائے مختلف جگہوں، کیبنوں پر فروخت کرنے والا گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی سے ایس ایچ او عزیزآباد نے ہاتھ ملا لیا۔

تھانہ عزیزآباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کا راج قائم ہوگیا اور طاہر عرف بوبی کے کارندے آصف نیاپو، دانیال مالا، عمران کاکا، شاہریب اور عدیل زہر نما منشیات و گٹکا ماوا عزیزآباد’ حسین آباد میں مختلف جگہوں پر جن میں عزیزآباد تھانے کی پیچھے والی گلی، صفحہ مسجد، کتیانہ ہسپتال، مزیدار حلیم اور جماعت خانہ کے پاس کیبنوں پر دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو بھی موصول ہوئی ہے اور گٹکا ماوا کیبنوں کی تصاویر بھی جنہیں پولیس کے اعلی احکام تک پہنچا دیا گیا، گزشتہ ہفتے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں تمام زونل ڈی آئی جیز اور دیگر افسران پر مشتمل اہم اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا واضح حکم جاری کیا تھا، اجلاس میں منشیات و گٹکا ماوا ٹاسک فورس کے انچارج ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ بھی موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سخت احکامات، نشاندہی اور ثبوت کے باوجود ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر نے منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی سے گریز کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کا کہنا ہے کہ میں ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کے بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو اپنے تمام کیبنوں پر منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے کی مد میں 3 لاکھ روپے ہفتہ دیتا ہوں اور اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی ذوالفقار کو 20 ہزار روپے ہفتہ دیتا ہوں، جب اس طرح جرائم پیشہ افراد غیرقانونی کاموں کی مد میں قانون نافذ کرنے والوں کو اپنے ساتھ ملا کر غیرقانونی کام کریں گے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ہو، اسی حوالے سے کچھ دن قبل نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے عزیزآباد میں پولیس کی سرپرستی میں ماوا گٹکا فروخت کی ویڈیو اور رپورٹ بھی جاری کی تھی، پر اس کے باوجود بھی ایس ایچ او عزیزآباد نے منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

تھانہ عزیزآباد ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ معاملہ دب جائے اور منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارندوں کے خلاف آیف آئی آر نہ ہو، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کو بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کے احکامات کو مانتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں