کینیڈا نے سکھ لیڈر کے قتل پر ہندوستانی را کے کینیڈا میں سربراہ کو ملک بدر کردیا

0
21

کراچی: وینکوور میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا کے وزیراعظم نے تحقیقات کی روشنی میں ہندوستان کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے ہندوستانی را کے کینیڈا میں سربراہ کو ملک بدر کردیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مجرموں تک پہنچنے کے لئے مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی اس قتل میں ملوث ہے لہذا ہم ہندوستانی افسر کو ملک بدر کرریے ہیں جبکہ ہندوستان نے بھی کینیڈا کے ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سکھوں کی تنظیم اس قتل پر دنیا بھر میں مظاہرے کرچکی ہے۔ اس نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو بھی ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم ٹروڈیو کی تقریر کے بعد یورپ امریکا اور برطانیہ میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی ہے امریکا نے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس نے تحمل کی درخواست کی ہے برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ محتاط ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے لیکن کینڈا سے قریبی رابطے میں ہے۔

دنیا بھر میں سکھ خالصتان کے لئے ریفرنڈم کرا رہے ہیں۔ کینڈا میں ہندوستان کے بعد سکھوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستان شکایت کرتا رہا ہے کہ سکھ وہاں بہت سرگرم ہیں لیکن کینڈا کے وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ وہ پرامن ریلی یا سرگرمی نہیں روک سکتے۔

انہوں نے جی 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی سے ہردپب سنگھ نجر کے قتل پر بات بھی کی تھی۔ نجر کا قتل جون میں گردوارے میں ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں