وانا: پٹرول مہنگا ہونے سے ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقوں میں بھی سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سائیکل ورکشاپ کے مالک اختر حیات افغانی کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے عوام نے بڑی گاڑیوں کو گھروں میں کھڑا دیا ہے کیونکہ عوام مزید اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کے ہمت نہیں رکھتی۔ جس کی وجہ سے ملک بھر کی طرح ضلع لوئر وزیرستان اور وانا میں سائیکل کی مانگ بڑھ گئی ہے لیکن دوسری طرف پٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے جو غریب عوام کے بس سے باہر ہے۔
ورکشاپ کے مالک اختر حیات نے کہا کہ 16 ہزار کے قیمت والی سائیکل کی قیمت 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اس طرح سائیکل سپئیر پارٹس بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ہیں جو غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔