کراچی: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت کے منصوبے کے تحت 27 ارب کی لاگت سے بننے والا گرین لائن منصوبے کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ 40 بسیں پہنچ گئیں ہیں 40 آنا باقی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کراچی میں 13 سال سے کبھی بسیں نہیں آئیں۔ عوام کے لئے ان بسوں کا کرایہ کم رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بسوں میں سافٹ وئیر انسٹال کیا جائے گا۔ اگلے ماہ ٹیسٹ سروس شروع ہوجائے گی اور دو ماہ کے اندر یہ بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ٹرانسپورٹ کے جدید نظام سے محروم ہے۔ گجر، اورنگی، محمود آباد نالوں کے ساتھ 54 کلومیٹر طویل سڑکیں بننی ہیں۔ امید ہے اگلی جمعرات تک کراچی سرکلر ریلوے کی بھی منظوری دے دی جائے گی۔ سب سے بڑا شہر ہوتے ہوئے کراچی کا پاکستان پر خصوصی حق ہے۔